سعودی اور عراقی وزراء خارجہ کا رابطہ، سکیورٹی بارے تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال
ریاض: (دنیا نیوز) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور عراقی وزیر خارجہ فواد حسین میں رابطہ ہوا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے سکیورٹی خطرات کے تناظرمیں دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا، عراقی وزیر خارجہ نے سعودی عرب میں شہریوں اور شہری تنصیبات پر حملوں کی مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ یقین دہانی کرائی عراقی سرزمین سعودی عرب اور دیگر ہمسایہ ممالک پر حملوں کیلئے استعمال نہیں ہونے دی جائے گی۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے علاقائی استحکام کے لیے کشیدگی کم کرنے اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعاون بڑھانے کی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments