امارات، قطر سمیت عرب ممالک اور مسلم ورلڈ لیگ کی سعودیہ پر حملوں کی شدید مذمت
ابوظہبی: (دنیا نیوز) متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، اردن اور مصر سمیت متعدد عرب ممالک اور مسلم ورلڈ لیگ نے سعودی عرب پرحوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کی۔
متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، اردن اور مصر سمیت متعدد عرب ممالک اور مسلم ورلڈ لیگ نے حملے سعودی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دے دیئے، سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے اقدامات کی حمایت کا اعادہ کیا۔
بحرین نے حملوں پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے کارروائی کا مطالبہ کیا، قطر نے خبردار کیا ہوائی اڈے کو نشانہ بنانا فضائی سفر اور علاقائی سلامتی کے لئے براہ راست خطرہ ہے۔
یو اے ای اور اردن نے سعودی عرب کے دفاعی اقدامات کی حمایت کی، مصر نے شہری تنصیبات اور فضائی آمدورفت کو نشانہ بنانے پر تشویش ظاہر کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسے حملے علاقائی کشیدگی میں مزید اضافے کا سبب بن سکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments