بااثر افراد کا نوجوان پر تشد د ،سرمونڈ دیا ،گدھے پر بٹھا کرچکر

بااثر افراد کا نوجوان پر تشد د ،سرمونڈ دیا ،گدھے پر بٹھا کرچکر

گلفام پر لڑکی کو چھیڑ نے کا الزام ، ویڈیو وائرل ،پو لیس خاموش ،صلح کیلئے دبائو

حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دُنیا )حسن ٹاؤن میں سائیکل پر پھیری لگانے والے محنت کش کا گلی میں کھڑے ہونا جرم بن گیا،محلہ کے بااثر افراد کے کارندوں نے تشدد کا نشانہ بناکر جوتوں کے ہار پہنائے اور منہ کالا کر کے گدھے پر بٹھا کر چکر لگواتے رہے ۔حسن ٹاؤن کے رہائشی گلفام کے مطابق چند روز قبل وہ سائیکل پر پھیری لگا رہا تھا کہ بااثر افراد کے کارندوں نے گلی میں کھڑے ہونے سے منع کیا اور لڑکی کو چھیڑنے کا جھوٹا الزام لگا کر تشدد کا نشانہ بنایا ۔ ملزم اسے ڈیر ے پر لے گئے جہاں سر کے بال،بھنوئیں اور موچھیں مونڈ ڈالیں اور گلے میں جوتوں کا ہار پہنا کر گلی،محلے کا چکر لگاتے رہے ۔ملزموں نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔ متاثرہ نوجوان کی والدہ اقبال بی بی اور بھائی خرم کا کہنا ہے کہ وہ غریب ہیں کوئی بات نہیں سن رہا ہمیں انصاف چاہیے ۔ویڈیو منظر عام پر آنے کے باوجود پولیس بااثر افراد کے سامنے بے بس دکھائی دے رہی ہے ۔ذرائع کے مطابق جن بااثر ملزموں کے کہنے پر یہ سب کچھ کیا گیا انکا ایک بیٹا پنجاب بیوروکریسی میں اعلیٰ عہدے پر فائز ہے جس پرپولیس چشم پوشی سے کام لے رہی ہے اور متاثرہ نوجوان کو مبینہ طور پر رقم کا لالچ دیکر معاملہ سلجھانے کی کو شش کی جا رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...