غلام محمد آباد سے اغوا ہونے والے نوجوان کا سراغ نہ مل سکا
25 سالہ فہد کام کت سلسلے میں گیا تھا ، ملزموں نے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)غلام محمد آباد کے علاقے سے لاپتہ ہونے والے نوجوان کا سراغ نہ لگایا جا سکا۔تھانہ غلام محمد آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے عبدالحمید نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کا 25 سالہ بیٹا فہد کام کے سلسلے میں گھر سے باہر نکلا۔ جسے راستے سے ہی مبینہ طور پر ملز موں کی جانب سے اغواکر لیا گیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں اور مغوی کی تلاش شروع کر دی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments