یمی سرحد سے متصل 2 علاقوں سے حملوں کا خدشہ، سعودی شہریوں کو خبردار کر دیا گیا
ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب نے یمن کی سرحد سے متصل 2 علاقوں میں اپنے شہریوں کو ممکنہ حملوں سے خبردار کیا ہے۔
سعودی عرب کے ادارہ سول ڈیفنس نے یہ انتباہ ابہا اور خمیس مشیط کے قریبی علاقوں کیلئے جاری کیا، ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں اور سعودی حمایت یافتہ یمنی حکومتی فورسز کے درمیان لڑائی گزشتہ ہفتے سے شدت اختیار کر گئی ہے۔
20 جولائی کو حوثیوں نے سعودی ناکہ بندی کے جواب میں بحری ناکہ بندی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد دونوں فریقوں کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ گئی۔
گزشتہ ہفتے حوثیوں نے بڑی کارروائی کے بعد بحیرہ احمر کے مغربی ساحلی علاقے اور آبنائے باب المندب کا کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا اور اس صورتحال میں یمنی حکومتی فورسز کو وہاں سے پیچھے ہٹنا پڑا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments