چشتیاں: دیرینہ رنجش پر نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا
چشتیاں: (دنیا نیوز) تھانہ ڈاہرانوالہ کے علاقے میں دیرینہ رنجش کی بنا پر نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق دو گروپوں کے مابین ہونے والے لڑائی میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے، جاں بحق شخص کی شناخت ابرار کے نام سے ہوئی، فریقین کے مابین دیرینہ رنجش چلی آرہی تھی۔
پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈاہرانوالہ پولیس فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، مقتول کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments