لاہور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، ملزمان فرار

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری جاں بحق ہو گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق واقعہ بادامی باغ کے محلہ پشے خان چوک میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے آتے ہی فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر ایک شہری موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

دوسری جانب اطلاع ملنے پر پولیس  اور فرانزک ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان شہری کو قتل کرنے  کے بعد خوف وہراس پھیلاتے ہوئے واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔

علاوہ ازیں پولیس نے مزید بتایا کہ  مقتول کی لاش تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کردی ہے، واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ تھا یا وجہ کچھ اور تحقیقات کا آغاز کر دیا جب کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...