ہرنائی میں پاک فوج کا بروقت ریسکیو آپریشن، 5 کان کن زندہ نکال لیے
ہرنائی:(دنیا نیوز) بلوچستان کے شہر برنائی میں پاک فوج نے بروقت ریسکیو آپریشن میں کوئلہ کان میں پھنسے 5 مزدور زندہ بچا لیے۔
ذرائع کے مطابق ہرنائی کے علاقے میں کوئلہ کان میں گیس دھماکے کے بعد متعدد مزدوروں پھنس گئے تھے جس کو بچانے کے لیے پاک فوج نے بروقت امدادی کارروائی شروع کیں۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا تھا کہ ہرنائی کی کوئلہ کان میں گیس دھماکے کے نتیجے میں اب تک 4 کان کن جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوئے ہیں، ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے جب کہ زخمی کان کنوں کو مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
مزید برآں مقامی افراد نے پاک فوج کی جانب سے بروقت ریسکیو اور امدادی کارروائی پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کارروائی کو سراہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments