ایران کا اقوام متحدہ سے اسرائیلی جرائم کیخلاف فوری قانونی کارروائی کا مطالبہ
تہران: (دنیا نیوز) ایران کی اعلیٰ انسانی حقوق کونسل نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ لبنان میں شہریوں کے تحفظ، اسرائیلی خلاف ورزیوں کی دستاویز بندی اور لبنان پر جاری اسرائیلی حملوں کے دوران مبینہ جرائم کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔
ایرانی انسانی حقوق کے ادارے نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوج کے حالیہ مسلسل حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ عالمی برادری کی جانب سے شہریوں کو مزید جانی نقصان سے بچانے کیلئے مؤثر اقدامات نہ کیے جانے پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ شہریوں کو نشانہ بنانے والے حملے بنیادی انسانی حقوق، بالخصوص زندگی، تحفظ اور انسانی وقار کے حق کی خلاف ورزی ہیں۔
مزید برآں اسرائیلی بمباری مسلح تنازعات کے دوران فوجی اور شہری اہداف میں فرق اور طاقت کے متناسب استعمال سمیت بین الاقوامی انسانی قانون کے بنیادی اصولوں کی بھی خلاف ورزی ہوتی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments