لاڑکانہ میں شوہر نے بیوی سمیت دو افراد قتل کر دیے

لاڑکانہ:(دنیا نیوز) اندورن سندھ کے علاقے لاڑکانہ میں شوہر نے بیوی سمیت دو افراد قتل کردیے۔

پولیس کے مطابق خونریزی کا واقعہ گاؤں سمائی انڑ میں پیش آیا جہاں ابتدائی طور یہ بات سامنے آئی گھریلو جھگڑے کے دوران ملزم نے فائرنگ کی جس کی زد  میں آکر اُس کی بیوی اور گھر میں موجود ایک شخص  موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

اِس حوالے سے ایس ایس پی لاڑکانہ اظہر مغل  کا کہنا تھا کہ پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزم میر حسن موقع سے فرار ہوگیا، جبکہ دونوں مقتولین کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں۔

اظہر مغل نے مزید کہا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، اسے جلد گرفتار کر کے تحقیقات آگے بڑھائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...