مریدکے :سوتیلی ماں اور باپ کا قاتل بیٹا نکلا
ملزم نے اپنی ساس سے شادی کرنے پرسالوں سے ملکر دونوں کی جان لی
مریدکے (نمائندہ دنیا )سٹی مریدکے کے علاقہ سلامت پورہ میں پندرہ بیس روز قبل نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے میاں بیوی کے قتل کا معمہ حل ہوگیا۔ حقیقی بیٹا ہی باپ کا قاتل نکلا، ملزم نے باپ کی دوسری شادی کی رنجش پر گھنائونا قدم اٹھایا ،سٹی پولیس نے ڈی ایس پی سرکل مریدکے غلام مرتضیٰ ڈوگر کی قیادت میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ اپنے والد کو دوسری شادی کی رنجش پر ٹھکانے لگایا،پولیس کو جھانسہ دینے کیلئے چند روز قبل خود پر بھی فائرنگ کروا کر مظلوم بننے کی کوشش کی ۔ملزم کے مطابق اسکے باپ نے اپنے بیٹے کی ساس سے دوسری شادی کرلی تھی جس پر لوگ ملزم کو طعنے دیتے تھے ، مبینہ طورپر اپنے سالوں سے مل کر باپ اور ساس کو قتل کروایا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments