ملکی غیر ملکی کرنسی ،زیورات لیکر فراررکشہ ڈرائیور گرفتار

ملکی غیر ملکی کرنسی ،زیورات لیکر فراررکشہ ڈرائیور گرفتار

لیاقت نے خاتون کو کرایہ میں الجھایا اور چالاکی سے بیگ لیکر فرار ہوگیا تھا کوئیک ایکشن، ملزم24گھنٹے میں چونگی امرسدھو سے پکڑا گیا،مقدمہ درج

لاہور(کرائم رپورٹر) مزنگ پولیس نے نوسربازی کے ذریعے خاتون کا قیمتی سامان ہتھیانے والے رکشہ ڈرائیور کو 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کرکے تمام سامان برآمد کر لیا،ایس پی سول لائنز منزہ کے مطابق ملزم عرفان لیاقت نے کرائے کے تنازع پر خاتون کو باتوں میں الجھایا اور اس کی توجہ بٹتے ہی سامان سے بھرا بیگ چالاکی سے لے کر فرار ہو گیا، بیگ میں لاکھوں روپے ، پرائز بانڈز، زیورات، 5 ہزار 500 درہم اور 300 امریکی ڈالر موجود تھے ،برآمد ہونے والے سامان میں سونے کی بالیاں، چار انگوٹھیاں اور چاندی کے زیورات بھی شامل ہیں،مقدمہ درج کرکے مزنگ پولیس نے فوری کارروائی کی اور ملزم کو چونگی امرسدھو سے گرفتار کر لیا،سامان برآمد کرکے متاثرہ خاتون کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...