گھر کا بیرونی دروازہ کھلا رہنے پر چور نقدی، زیورات اور قیمتی سامان لے اڑے
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ سول لائن کے علاقے میں گھر کا بیرونی دروازہ کھلا رہ جانے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نامعلوم ملزمان نقدی، موبائل فون، زیورات اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہوگئے ۔
اسلم نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کے گھر کا بیرونی دروازہ غلطی سے کھلا رہ گیا تھا۔ اس دوران ملزمان گھر میں داخل ہوئے اور الماریوں سے نقدی، موبائل فون، زیورات اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments