شاہدرہ :موٹرسائیکل میں چادر پھنسنے سے نوجوان جاں بحق
دوسر ا زخمی، پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز
لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ میں موٹر سائیکل کے پہیے میں چادر پھنسنے سے حادثہ، ایک نوجوان جاں بحق دوسرا شدید زخمی ہو گیا ۔ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق بیگم کوٹ چوک سے شاہدرہ جیا موسیٰ کی جانب جاتے ہوئے موٹر سائیکل کے پہیے میں چادر پھنسنے کے باعث موٹر سائیکل پر سوار دونوں نوجوان سڑک پر گر گئے ، جس کے نتیجے میں پچھلی نشست پر بیٹھا نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ،دوسرا زخمی ہو گیا، اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق نوجوان کی شناخت محمد اسماعیل کے نام سے ہوئی ہے جو شاہدرہ کا رہائشی تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments