پاکستان معاشی اصلاحات کا مستقل نفاذیقینی بنائے :آئی ایم ایف

پاکستان معاشی اصلاحات کا مستقل نفاذیقینی بنائے :آئی ایم ایف

واشنگٹن(آئی این پی)عالمی مالیاتی فنڈ نے کہا ہے کہ پاکستان اصلاحات کے مستقل نفاد کو یقینی بنائے ، نجی شعبہ کی ترقی کے عمل میں بھی تیزی لائی جائے ۔

جاری اعلامیہ  کے مطابق آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال اور گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد پر مشتمل پاکستانی وفد نے آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر جہاد ازعور سے واشنگٹن میں ملاقات کی ۔ پاکستانی وفد نے پاکستان کے معاشی استحکام میں مدد کی فراہمی اور 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت کی منظوری پر آئی ایم ایف سے اظہار تشکر کیا اورحکومت کی مالیاتی استحکام اور محصولات میں اضافے کی کوششوں پر زور دیا۔ پاکستانی وفد نے آئی ایم ایف کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر کینجی اوکامورا سے بھی ملاقات کی۔ وفد نے ٹیکس بنیادوں میں وسعت، صوبائی زرعی آمدنی ٹیکس کی وفاقی ٹیکس سے ہم آہنگی، سبسڈیز میں توازن، حکومتی حجم میں کمی اور توانائی کی قیمتوں میں کمی کے ذریعے مالیاتی وسائل میں اضافے کی کوششوں پر بات کی۔ دریں اثناء پاکستانی وفد نے الواریز اینڈ مارسل کے وفد سے ملاقات کی۔ اجلاس میں اندرونی بین الاقوامی کیپٹل مارکیٹوں اور بیرونی قرض دہندگان تک رسائی بحال کرنے کے طریقوں پر غور کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں