موسمیاتی تبدیلیوں پر قابو کیلئے مشترکہ کوششیں ضروری:اورنگزیب

موسمیاتی تبدیلیوں پر قابو کیلئے مشترکہ کوششیں ضروری:اورنگزیب

واشنگٹن (اے پی پی)وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے ترقیاتی شراکت داروں پر زور دیا ہے کہ وہ موسمیاتی تبدیلی، آبادی میں اضافے ، اور بچوں کی نشوونما کے اہم مسائل کے حل کے لئے مشترکہ کوششیں کریں۔

انہوں نے واشنگٹن میں جی24 کے  وزرا اور گورنرز کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی پذیر ممالک پر قرض کے بڑھتے ہوئے بوجھ جیسے کلیدی مسائل کے حل کرنا چاہئے ،یہ مسائل نہ صرف ترقی پذیر ممالک کی ترقی کو متاثر کر رہے ہیں بلکہ عالمی معیشت کے استحکام کے لئے بھی خطرہ بن رہے ہیں، اس کے حل کے لئے عالمی تعاون اورموثر حکمت عملی کی ضرورت ہے ۔انہوں نے بدلتے موسمی حالات کے خطرات کے تدارک اور عالمی مالیاتی اداروں میں ترقی پذیر ممالک کی نمائندگی بڑھانے کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں