فوجی عدالتوں سے سزائیں:برطانیہ کا پاکستان سے عالمی معاہدوں کی پابندی کا مطالبہ
لندن (وقائع نگار، مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کی فوجی عدالتوں میں 25 شہریوں کو سزائیں سنانے پر یورپی یونین کی تشویش کے بعد برطانیہ نے بھی اسلام آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی معاہدہ برائے شہری و سیاسی حقوق کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے ۔
برطانوی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانیہ پاکستان کی اپنی قانونی کارروائیوں پر خودمختاری کا احترام کرتا ہے لیکن شہریوں کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل شفافیت ، آزادانہ جانچ پڑتال سے محروم ہوتا ہے اور منصفانہ ٹرائل کے حق کو متاثر کرتا ہے ۔بیان میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ بین الاقوامی معاہدہ برائے شہری و سیاسی حقوق کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے ۔فیصلے میں شفافیت اور منصفانہ ٹرائل کا فقدان ہے ۔