بھارت حسینہ واجد کو ہمارے حوالے کر ے : بنگلہ دیش

بھارت حسینہ واجد کو ہمارے  حوالے کر ے : بنگلہ دیش

ڈھاکہ (اے ایف پی،مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلہ دیش نے بھارت سے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی حوالگی کا باضابطہ مطالبہ کردیا۔

بنگلادیشی مشیر خارجہ کا کہنا تھاکہ بھارت کو زبانی سفارتی پیغام بھیجا ہے کہ شیخ حسینہ واجد کو عدالتی کارروائی کیلئے ہمارے حوالے کیا جائے ۔خیال رہے رواں سال جولائی میں بنگلہ دیش میں طلبا کی زیر قیادت کوٹہ سسٹم مخالف مظاہرے شروع ہوئے ۔بڑھتے عوامی دباؤ اور پر تشدد مظاہروں کے نتیجے میں 5 اگست کو شیخ حسینہ ملک سے فرار ہوکر بھارت پہنچ گئیں جہاں وہ اب تک موجود ہیں۔ادھر انسداد بدعنوانی کمیشن نے کہا ہے کہ شیخ حسینہ اور ان کے خاندان کی طرف سے روسی نیوکلیئر پاور پلانٹ سے منسلک 5 ارب ڈالر کے مبینہ غبن کی تحقیقات شروع کر دی ہے ، حسینہ کے بیٹے سجیب اور ان کی بھتیجی برطانوی قانون ساز اور حکومتی وزیر ٹیولپ صدیق کیخلاف بھی انکوائری جاری ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں