یورپ امریکا کے بغیر اپنی حفاظت نہیں کر سکتا :نیٹوسربراہ
برسلز (اے ایف پی)نیٹو کے سربراہ مارک روٹے نے کہا ہے کہ یورپ امریکا کے بغیر اپنی حفاظت نہیں کر سکتا ۔۔
انہوں نے یورپی پارلیمنٹ میں قانون سازوں سے خطاب کرتے ہوئے کہااگر کوئی یہ سوچتا ہے کہ یورپی یونین یا یورپ مجموعی طور پر امریکا کے بغیر اپنی حفاظت کر سکتا ہے تو یہ محض خواب ہے ، آپ نہیں کر سکتے ۔