غزہ :اسرائیلی بمباری ، خواتین ،بچوں سمیت 32افراد شہید

غزہ :اسرائیلی بمباری ، خواتین ،بچوں سمیت 32افراد شہید

غزہ (اے ایف پی)غزہ کے مختلف علاقوں پر ہفتے کو اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم32فلسطینی شہید اور 100سے زائد زخمی ہو گئے ، جن میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔

حملوں میں رہائشی عمارتوں، خیمہ بستیوں، پناہ گاہوں اور ایک پولیس سٹیشن کو نشانہ بنایا گیا۔غزہ سٹی کے علاقے شیخ رضوان میں پولیس سٹیشن پر حملے میں سات افراد شہید ہوئے ۔ غزہ سٹی کے علاقے رمال میں ایک عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی، مکینوں کے خون کے دھبے سڑک پر نظر آئے ۔امدادی ادارے کے مطابق متعدد افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں،ریسکیو سامان کی شدید کمی کا سامنا ہے ۔ غزہ کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل منیر البرش نے بتایا کہ متاثرین کو الشفا اور ناصر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ طبی شعبہ شدید بحران کا شکار ہے ادویات اور دیگر طبی سامان کی شدید کمی ہے ۔اسرائیل اور حماس نے ایک دوسرے پر معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں