کانگو :روبایا کان میں زمین کھسکنے سے 200 افراد ہلاک

کانگو :روبایا کان میں زمین کھسکنے  سے 200 افراد ہلاک

روبایا(اے ایف پی،دنیا مانیٹرنگ) ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو کے روبایا کان میں ہفتے کو زمین کھسکنے کے حادثے میں کئی افراد دب کر ہلاک ہو گئے ، یہ کان شمالی کیوو میں واقع ہے اور ایم23 ملیشیا کے کنٹرول میں ہے۔۔۔

جس نے اپریل 2024 میں روبایا کان پر قبضہ کیا تھا۔ایم 23 ملیشیا کو اس کان سے ماہانہ 8لاکھ ڈالر حاصل ہو تے ہیں ۔ کان میں لگاتار بارش کے بعد بدھ اور جمعرات کو زمین کھسکنے کے حادثات ہوئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 200 سے زائد افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں،خیال رہے ربایا دنیا کے کالٹن کا 15 فیصد پروڈیوس کرتا ہے جس سے موبائل فونز، کمپیوٹرز، ایرواسپیس اور ٹربائنز کی تیاری میں بڑے پیمانے پر استعمال ہونے والی ٹینٹالم دھات تیار کی جاتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں