مذہبی آزادی کی سنگین صورتحال امریکی کمیشن کا بھارت کوخاص تشویش والا ملک قراردینے کی سفارش
واشنگٹن (اے پی پی)امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی (یو ایس سی آئی آر ایف) نے ایک بار پھر امریکی وزارت خارجہ پر زور دیا ہے کہ وہ مذہبی آزادی کی سنگین صورتحال پر بھارت کوخاص تشویش والا ملک قرار دے۔
واشنگٹن میں ایک سماعت کے دوران اس معاملے کا جائزہ لیا گیا جس میں کمشنرز، قانون سازوں، سکالرز اور قانونی ماہرین نے مسلمانوں، عیسائیوں، سکھوں اور دلتوں کو درپیش بدترین حالات کے ساتھ ساتھ بیرون ملک ناقدین پر بڑھتے ہوئے ظلم و جبر پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔یو ایس سی آئی آر ایف کے سربراہ وکی ہارٹزلر نے کہا کہ بھارت میں مذہبی آزادی میں مسلسل کمی ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہماری 2026 کی سالانہ رپورٹ میں ایک بار پھر سفارش کی گئی ہے کہ محکمہ خارجہ بھارت کو مذہبی آزادی کی سنگین صورتحال پر ایک خاص تشویش والا ملک قرار دے ۔