معاشی دباؤ ، ریزرو بینک آف انڈیانے حکومت کو 2.86کھرب روپے دینے کی منظوری دیدی
ممبئی(اے ایف پی)بھارت کے مرکزی بینک ریزرو بینک آف انڈیانے گزشتہ روز حکومت کو ریکارڈ 2اعشاریہ 86 کھرب روپے (29اعشاریہ 9 ارب ڈالر)کی ادائیگی کی منظوری دیدی۔۔۔
جس کا مقصد ایسے وقت میں سرکاری مالی وسائل کو مضبوط بنانا ہے جب عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ملکی معیشت دباؤ کا شکار ہے ۔بھارت میں مرکزی بینک سالانہ بنیاد پر حکومت کو منافع منتقل کرتا ہے جو اس کی سرمایہ کاری، نوٹوں کی چھپائی اور سکے سازی جیسے امور سے حاصل ہوتا ہے ۔