اقوام متحدہ کا ایکشن ،قیدیوں پر جنسی تشددکرنیوالی اسرائیلی سکیورٹی فورسز بلیک لسٹ میں شامل

اقوام متحدہ کا ایکشن ،قیدیوں پر  جنسی تشددکرنیوالی اسرائیلی سکیورٹی  فورسز بلیک لسٹ میں شامل

جنیوا(مانیٹرنگ ڈیسک )اقوام متحدہ نے اسرائیلی سکیورٹی فورسز کو بلیک لسٹ میں شامل کر لیا۔اقوام متحدہ نے یہ فیصلہ اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی جانب سے جنسی تشدد کے واقعات سامنے آنے پر کیا ہے ۔

 اسرائیل نے اقوام متحدہ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اسے شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے اسے اور حماس کو ایک ہی مقام پر کھڑا کر دیا گیا ہے ۔دوسری جانب اقوام متحدہ نے روسی سکیورٹی فورسز کو بھی اس فہرست میں شامل کیا ہے ۔واضح رہے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے گزشتہ سال اگست میں اسرائیل اور روس کو متنبہ کیا تھا کہ انہیں اس فہرست میں شامل کیا جا سکتا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں