گھانا:ہم جنس تعلقات میں ملوث افراد کو تین سال تک قید کا قانون منظور

گھانا:ہم جنس تعلقات میں ملوث افراد  کو تین سال تک قید کا قانون منظور

اکرا (اے ایف پی)گھانا کی پارلیمنٹ نے انسانی جنسی حقوق اور خاندانی اقدار کا بل2025 منظور کر لیا۔

 جس کی حتمی منظوری صدر جان ڈرمینی مہاما دیں گے ۔نئے قانون کے تحت ہم جنس تعلقات میں ملوث افراد کو تین سال تک قید کی سزا دی جا سکے گی جبکہ ایل جی بی ٹی کیو سرگرمیوں کی تشہیر، سرپرستی یا جان بوجھ  کر معاونت کرنے والوں کیلئے تین سے پانچ سال قید کی سزا مقرر کی گئی ہے ۔ تاہم ترامیم کے مطابق وکلاء جو قانونی مشاورت یا نمائندگی فراہم کریں گے وہ سزا کے دائرے میں نہیں آئیں گے ۔ اسی طرح صحافی اور میڈیا ادارے جو اپنے پیشہ ورانہ فرائض کے دوران اس موضوع پر رپورٹنگ کریں گے ، ان پر بھی کوئی پابندی یا سزا لاگو نہیں ہوگی۔طبی ماہرین، بشمول سرجنز، ماہرینِ نفسیات اور کونسلرز جو ایسے افراد کو علاج یا مشاورت فراہم کریں گے ، انہیں بھی قانونی کارروائی سے استثنا حاصل ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں