چین نے یورپی یونین کیساتھ اعلیٰ سطح کے مذاکرات منسوخ کر دئیے

چین نے یورپی یونین کیساتھ اعلیٰ  سطح کے مذاکرات منسوخ کر دئیے

بیجنگ (رائٹرز)چین نے یورپی یونین کے ساتھ رواں ماہ بیجنگ میں ہونے والے دو اہم سفارتی اجلاس اچانک منسوخ کر دئیے ہیں، یہ دعویٰ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کیا ہے ۔

منسوخ کئے گئے اجلاسوں میں ڈیجیٹل امور سے متعلق وزارتی سطح کا مکالمہ اور یورپی یونین کی سفارتی سروس کے نائب سیکرٹری جنرل اولف سکوگ کی شرکت والا ایک اہم اجلاس شامل تھا۔فنانشل ٹائمز کے مطابق یہ ملاقاتیں جون کے دوران بیجنگ میں طے تھیں تاہم چین نے مختصر نوٹس پر انہیں منسوخ کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں