کاکروچ کے بعد بھارت میں ’’خرگوش جنتا پارٹی ‘‘بھی سامنے آگئی
نئی دہلی (این این آئی)کاکروچ جنتا پارٹی کے بعد اب بھارت میں ایک اور طنزیہ سیاسی تحریک خرگوش جنتا پارٹی سامنے آ گئی جسے بھارتی یوٹیوبر اور بگ باس کے فاتح ایلویش یادو نے 10جون کو لانچ کیا ہے ۔
ایلویش یادو نے ایکس پر خرگوش جنتا پارٹی کا ایک پوسٹر شیئر کیا ہے ،جس میں یوٹیوبر کی تصویر اور اس کے ارد گرد کچھ خرگوش اور گاجریں بنی ہوئی نظر آ رہی ہیں اور نعرہ لکھا ہے کہ تیز دماغ، لمبے کان، سب کا وکاس، گاجر کے ساتھ! جبکہ کیپشن میں لکھا ہے کہ سارے بھائی جنتر منتر پہنچ جاؤ، سب کو ایک مفت گاجر ملے گی۔