سوڈان :جنوبی علاقے کردفان میں ڈرون حملے ، 23 افراد جاں بحق ،19زخمی
خرطوم (اے ایف پی)سوڈان کے جنوبی علاقے کردفان کے ایک اہم شہر پر ڈرون حملوں میں 23 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہو گئے ۔
ایک انسانی حقوق کے گروپ نے جمعرات کو الزام عائد کیا کہ یہ حملے نیم فوجی تنظیم ریپڈ سپورٹ فورسز نے کئے ہیں۔ایمرجنسی لائرز نامی تنظیم کے مطابق حملوں کا سلسلہ بدھ کی شام شروع ہوا اور جمعرات کی صبح تک جاری رہا۔ ڈرون حملوں میں رہائشی علاقوں، ایک جنازے کے اجتماع اور خوراک لے جانے والے ایک ٹرک کو نشانہ بنایا گیا۔