ٹرمپ کامعاہدہ ہمیں پابند نہیں کرتا، اسرائیلی وزیر ایران امریکا معاہدے پر سیخ پا

ٹرمپ کامعاہدہ ہمیں پابند  نہیں کرتا، اسرائیلی وزیر  ایران امریکا معاہدے پر سیخ پا

مقبوضہ بیت المقدس(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیر بن گویر ایران امریکا معاہدے پر سیخ پا ہوگئے اور معاہدہ ماننے سے انکار کردیا۔۔

۔ اسرائیل کے انتہائی دائیں بازوکے قومی سلامتی وزیربن گویرنے ایران امریکا معاہدے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کا معاہدہ ہمیں پابندنہیں کرتا، ہم اس معاہدے میں پارٹی نہیں ہیں۔بن گویر نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ ہماری سلامتی کی ضمانت فراہم نہیں کرتا، ہم حزب اللہ کے مکمل خاتمے سے کم کسی بھی چیز پر مطمئن نہیں ہو سکتے ۔اسرائیلی وزیر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج کے زیر قبضہ زمین کے ایک انچ سے بھی دستبردارنہیں ہونگے ۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں