سعودی عرب :11ہزار297 غیر قانونی تارکین ملک بدر
ریاض(این این آئی )سعودی حکام نے ایک ہفتے کے دوران اقامہ، لیبر اور بارڈر سکیورٹی کی15 ہزار 288 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی ہیں،11 ہزار297 غیر قانونی تارکین کو ان کے ملک واپس بھیجا گیا۔
7 ہزار 589 افراد کو اقامہ قانون، 3 ہزار 199 کو غیر قانونی سرحد عبور کرنے کی کوشش اور ایک ہزار 763 کو قانون محنت کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا۔غیر قانونی طور پر سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش پر ایک ہزار 668 افراد کو حراست میں لیا گیا،علاوہ ازیں53 ایسے افراد کو بھی پکڑا گیا ہے ، جو سرحد پار کر کے سعودی عرب سے ہمسایہ ملکوں میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے ۔ پناہ دینے کی کوششوں میں ملوث 22 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے ۔