چین کا تیان وین ٹو مشن سیارچے تک پہنچ گیا،سائنسی مشاہدات کا آغاز

چین کا تیان وین ٹو مشن سیارچے تک  پہنچ گیا،سائنسی مشاہدات کا آغاز

بیجنگ(اے ایف پی)چین کا سیارچے سے نمونے حاصل کرنے والا خلائی مشن تیان وین ٹو ایک سال سے زائد سفر اور ایک ارب کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد اپنے ہدف سیارچے کے قریب پہنچ گیا۔

چینی خلائی ادارے کے مطابق خلائی تحقیقاتی جہاز نے سیارچے سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر پہنچ کر سائنسی مشاہدات کا آغاز کر دیا ہے ۔ مشن کے دوران سیارچے کی ساخت، معدنی ترکیب اور اندرونی کیفیت کا جائزہ لینے کے بعد نمونے زمین پر لائے جائیں گے ۔ یہ چین کا پہلا سیارچہ سیمپل ریٹرن مشن ہے ، جسے گہرے خلائی مشنز میں اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں