سری لنکا:جیل میں جھڑپیں 26 افراد ہلاک، 100زخمی

سری لنکا:جیل میں جھڑپیں  26 افراد ہلاک، 100زخمی

کولمبو(اے ایف پی)سری لنکا کی نیگومبو جیل میں دو منشیات گینگز کے درمیان شدید جھڑپوں کے دوران 26 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ،4 جیل اہلکار بھی مارے گئے ۔

 حکام کے مطابق اتوار کو رات گئے شروع ہونے والی لڑائی میں قیدیوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ اور چاقوؤں سے حملے کیے ۔ جیل انتظامیہ کے مطابق ہنگامے کے دوران صورتحال بے قابو ہوگئی ،خواتین قیدی احتجاج کرتے ہوئے چھت پر چڑھ گئیں اور فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ حکومت نے واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دے دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں