نائیجیریا :مسلح افراد کا حملہ 9کسان قتل، متعددافراد اغوا

نائیجیریا :مسلح افراد کا حملہ  9کسان قتل، متعددافراد اغوا

برنن گواری(اے ایف پی)نائیجیریا کی ریاست کادونا کے ضلع برنن گواری میں مسلح افراد نے ایک گاؤں پر حملہ کر کے کم از کم 9 کسانوں کو قتل اور متعدد افراد کو اغوا کر لیا۔

سکیورٹی رپورٹ کے مطابق حملہ آور کھیتوں میں کام کرنے والے کسانوں پر فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے ۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حملہ مبینہ طور پر ایک ڈاکو کی ہلاکت کے ردعمل میں کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں