افغانستان :خواتین پر پابندیاں بازار ویران، کاروبار متاثر

افغانستان :خواتین پر پابندیاں  بازار ویران، کاروبار متاثر

ہرات(اے ایف پی)افغانستان کے شہر ہرات میں خواتین پر عائد نئی پابندیوں کے باعث بازاروں میں خریداروں کی تعداد کم ہو گئی، جس سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہونے لگیں۔

دکانداروں اور شہریوں کے مطابق اخلاقی پولیس کی کارروائیوں کے بعد کئی خواتین نے گھروں سے نکلنا محدود کر دیا ہے ۔ ہرات کے تاجروں کا کہنا ہے کہ خواتین ان کے کاروبار کا بڑا حصہ تھیں اور حالیہ پابندیوں کے بعد آمدنی میں نمایاں کمی آئی ہے ،ماہرین کا کہنا ہے کہ خواتین کی معاشی شمولیت کے بغیر افغانستان کی اقتصادی بحالی مشکل ہے ۔ اقوام متحدہ کے مطابق خواتین کے لباس سے متعلق پابندیوں کے خلاف احتجاج کو بھی طاقت کے ذریعے ختم کیا گیا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں