صدر زیلنسکی کا یوکرینی وزیر اعظم کو تبدیل کرنیکا اعلان

صدر زیلنسکی کا یوکرینی وزیر اعظم کو تبدیل کرنیکا اعلان

روس اور یوکرین کے ایک دوسرے پر حملے ،9 افراد ہلاک،کئی زخمی

کیف ،ماسکو(اے ایف پی)یوکرین کے صدر زیلنسکی نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے وزیر اعظم یولیا سویریڈینکو کو عہدے سے ہٹانے کی تجویز پیش کی اور حکومت میں اہم تبدیلیاں متوقع ہیں۔زیلنسکی نے ایکس پر جاری بیان میں یولیا کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی بطور وزیر اعظم واضح، مستحکم اور مو ثر کارکردگی پر شکر گزار ہیں۔زیلنسکی نے کہا کہ وہ پارلیمنٹ کے اراکین کے ساتھ مل کر حکومت میں ضروری تبدیلیاں کریں گے ۔ ان کے مطابق یہ 

 تبدیلیاں نئی سیاسی حکمت عملی کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہیں تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔یولیا سویریڈینکو جولائی 2025 میں یوکرین کی وزیر اعظم مقرر ہوئی تھیں۔ صدر زیلنسکی نے نہ تو ان کے ممکنہ نئے عہدے کا ذکر کیا اور نہ ہی ان کے جانشین کا نام بتایا۔دوسری جانب روس اور یوکرین کے درمیان تازہ حملوں میں9افراد ہلاک ہو گئے ، حکام کے مطابق روسی میزائل اور ڈرون حملوں میں یوکرین کے چار شہری جبکہ یوکرینی حملوں میں روس اور زیرقبضہ علاقوں میں پانچ افراد مارے گئے ۔ روسی حملوں میں وسطی یوکرین کے شہر کریوی ریگ میں صنعتی تنصیب کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں