مالی فورسز کا انیفیس شہر پر دوبارہ قبضہ، 30 فوجی ہلاک
بماکو(اے ایف پی)مالی کی فوج نے القاعدہ سے منسلک شدت پسند گروپ اور طوارق علیحدگی پسندوں کے خلاف کئی روزہ لڑائی کے بعد شمالی شہر انیفیس کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا ہے ۔
فوجی سربراہ جنرل ژاں ایلیسی داؤ کے مطابق جھڑپوں میں تقریباً 30 فوجی ہلاک جبکہ 60 زخمی ہوئے ۔ باغیوں نے 4 جولائی کو شہر پر قبضہ کیا تھا، تاہم وہ فوجی کیمپ پر قابض نہیں ہو سکے ۔واضح رہے مالی میں 2020 اور 2021 کی فوجی بغاوتوں کے بعد سے سکیورٹی صورتحال بدستور خراب ہے ۔