مقبوضہ کشمیر میں فائرنگ،2غیر مقامی افراد ہلاک،سانحہ پٹن کے 35 سال مکمل
کولگام،سرینگر(اے پی پی)مقبوضہ کشمیر کے ضلع کولگام میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2غیر مقامی افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
واقعہ ضلع کے علاقے کیلم میں پیش آیا۔ادھر سانحہ پٹن کے 35 سال مکمل ہو گئے ۔ یکم اگست 1990 کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پٹن میں پیش آنے والا واقعہ کشمیری تاریخ کا ایک المناک باب قرار دیا جاتا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق بارہمولہ سری نگر شاہراہ پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 12 افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہوئے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments