بھارتی صحافی ترون تیج پال کو زیادتی کیس میں 10سال قید

بھارتی صحافی ترون تیج پال کو  زیادتی کیس میں 10سال قید

ممبئی(اے ایف پی)بھارتی عدالت نے معروف صحافی اور تحقیقی جریدے "تہلکہ"کے شریک بانی و سابق مدیر ترون تیج پال کو خاتون صحافی سے زیادتی کے مقدمے میں 10 سال قید کی سزا سنا دی۔

 بمبئی ہائیکورٹ نے 2021 میں گووا کی ٹرائل کورٹ کی جانب سے دی گئی بریت کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے سزا سنائی۔ عدالت نے تیج پال کو دو ہفتوں میں خود کو حکام کے حوالے کرنے کا حکم دیا اور جرمانہ بھی عائد کیا۔ 63 سالہ ترون تیج پال نے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مقدمے کو سیاسی انتقام قرار دیا ہے ۔ یہ مقدمہ 2013 میں گووا کے ایک ہوٹل میں مبینہ زیادتی کے واقعے کے بعد سامنے آیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...