کویت میں ایرانی نجی سکول کا لائسنس منسوخ، بند کرنیکا حکم
کویت سٹی(اے ایف پی)کویتی حکومت نے ملک کے واحد ایرانی نجی سکول کا تعلیمی لائسنس منسوخ کرتے ہوئے اسے بند کرنے کا حکم دے دیا۔
وزارت تعلیم کے فیصلے کے مطابق آئندہ تعلیمی سال کے لیے نئے داخلوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے ، والدین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو دیگر تعلیمی اداروں میں منتقل کریں۔ حکام نے سکول کی بندش کی باضابطہ وجہ نہیں بتائی، تاہم یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ کی حالیہ جنگ کے دوران امریکی افواج کی میزبانی کرنے والے خلیجی ممالک، جن میں کویت بھی شامل ہے ، ایرانی حملوں کی زد میں آئے ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments