مقبوضہ کشمیر:بارودی سرنگ دھماکا بھارتی فوج کے 2اہلکار زخمی

مقبوضہ کشمیر:بارودی سرنگ دھماکا  بھارتی فوج کے 2اہلکار زخمی

جموں (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں بھارتی فوج کے 2 اہلکار زخمی ہو گئے ۔

فوجی مینڈھر سیکٹر کے کنگا گلی میں بارودی سرنگ کو ناکارہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے ۔ناکارہ بنانے کے عمل کے دوران بارودی سرنگ پھٹ گئی جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہو گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...