امریکی اداکار جارج کلونی کی ٹرمپ انتظامیہ پر کڑی تنقید حکومت کو نااہل قرار دیدیا

امریکی اداکار جارج کلونی کی  ٹرمپ انتظامیہ پر کڑی تنقید حکومت کو نااہل قرار دیدیا

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی) معروف امریکی اداکار جارج کلونی نے ٹرمپ انتظامیہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے امریکی حکومت کی اہلیت اور اخلاقی معیار پر سوال اٹھا دئیے ۔

وینس فلم فیسٹیول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جارج کلونی نے موجودہ امریکی سیاسی صورتحال کو کیکستو کریسی قرار دیا۔ان کا کہنا ہے کہ اس اصطلاح سے مراد ایسی حکومت ہے جو کم ترین اہل یا نااہل افراد کے ہاتھ میں ہو۔جارج کلونی نے ٹرمپ انتظامیہ کے بعض عہدیداروں کے طرزِ عمل پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ موجودہ صورتحال افسوس ناک ہے ، تاہم امریکا اس دور سے نکل جائے گا۔اداکار نے امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ کی جانب سے کینیڈا کے کیڈٹ پروگرام سے وابستہ خواتین کی ظاہری شکل کا مذاق اڑانے والی سوشل میڈیا پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے سوال کیا کہ آخر شائستگی اور اخلاقیات کہاں ہیں؟،کلونی نے ہیگستھ کی پوسٹ پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے رویے میں غیر ضروری سختی اور دوسروں کے ساتھ بدسلوکی کو تفریح کا ذریعہ بنانے کا رجحان نظر آتا ہے ، جس پر مجھے شرمندگی محسوس ہوتی ہے ۔واضح رہے کہ جارج کلونی ٹرمپ کے ناقدین میں شمار ہوتے ہیں۔قبل ازیں وینس فلم فیسٹیول کی رنگا رنگ تقریب میں ہالی ووڈ کے چمکتے ستاروں کی کہکشاں امڈآئی۔آسکر ایوارڈیافتہ اداکار اور فلم ساز جارج کلونی نے گولڈن لائن لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ حاصل کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...