چیٹ جی پی ٹی، کلاڈ سمیت معروف اے آئی ماڈلز کی سروسز معطل

چیٹ جی پی ٹی، کلاڈ سمیت معروف اے آئی ماڈلز کی سروسز معطل

تین بڑے ماڈلز کا ایک ساتھ بند ہونا غیر معمولی واقعہ ، امریکی نیوز ویب سائٹ گوگل جیمینائی کی سروسز میں بھی خلل کی اطلاعات ملیں ، ڈاؤن ڈٹیکٹر کی رپورٹ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے معروف ماڈلز کی سروسز بیک وقت معطل ہوگئیں۔ انٹرنیٹ سروسز کی بندش پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈٹیکٹرکے مطابق اوپن اے آئی کے چیٹ جی پی ٹی، انتھروپک کے کلاڈ اور ایکس اے آئی کے گروک کی سروسز میں تعطل کی رپورٹس سامنے آئی ہیں۔ امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق اگرچہ سروسز کا معطل ہونا ایک عام بات ہے لیکن ان تینوں بڑے ماڈلز کا ایک ساتھ بند ہونا غیر معمولی واقعہ ہے ۔ رپورٹس کے مطابق گوگل جیمینائی کی سروسز میں بھی خلل کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں تاہم کمپنی کی جانب سے کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا۔ انتھروپک کے کلاڈ ڈیش بورڈ پر ماڈل 'اوپس 4.8' اور 'اوپس 5' کی سروسز میں خلل کے بارے میں بتایاگیا ہے ،کمپنی کا کہنا ہے کہ دیگر تمام ماڈلز ‘بیس لائن ایرر ریٹ پر بحال’ ہوچکے ہیں۔ اوپن اے آئی کے ڈیش بورڈ کے مطابق چیٹ جی پی ٹی اور کوڈیکس کو اس وقت مسلسل ‘بڑھتے ہوئے ایررز’ کا سامنا ہے ۔ ایکس اے آئی کے مطابق گروک میں بھی تکنیکی مسائل پیش آ رہے ہیں ۔ان تینوں ماڈلز کو کلاؤڈ سروسز فراہم کرنے والا مائیکروسافٹ ایژر بھی اس وقت بندش کا شکار ہے ، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ مائیکروسافٹ کی کلاؤڈ سروسز میں پیدا ہونے والا یہ مسئلہ ہی ممکنہ طور پر ان تمام اے آئی ماڈلز کی بندش کی وجہ ہو سکتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...