موریطانیہ:2کشتیوں سے 17بچوں، 61خواتین سمیت 260تارکین وطن ریسکیو
نواکشوط(اے ایف پی)موریطانیہ کے کوسٹ گارڈ نے بحر اوقیانوس میں دو کشتیوں سے 260 تارکین وطن کو ریسکیو کرلیا،
جن میں 17 بچے اور 61 خواتین شامل ہیں۔ دونوں کشتیاں گیمبیا کے دارالحکومت بنجول سے روانہ ہوئی تھیں ،تارکین وطن 7 روز تک سمندر میں پھنسے رہے ۔ ریسکیو کیے گئے افراد میں 132 سینیگالی، 120 گیمبیائی اور 4 گنی کے شہری شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments