جی سیون ممالک چار ماہ کے اندر 100 ملین بیرل تیل جاری کرینگے :میکخواں

جی سیون ممالک چار ماہ کے اندر 100 ملین بیرل تیل جاری کرینگے :میکخواں

پیرس(بی بی سی)فرانس کے صدر ایمانویل میکخواں کا کہنا ہے کہ جی سیون ممالک کے رہنماؤں نے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے ‘مربوط انداز میں’ کام کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔

ایکس پر ایک پیغام میں فرانس کے صدر نے کہا کہ اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ ریفائنریوں میں پیداوار کو بڑھانے کے لیے اسے ‘مزید لچکدار’ بنایا جائے گا۔بین الاقوامی توانائی ایجنسی کی نگرانی میں ‘اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر’ چار ماہ کے اندر سٹریٹجک ذخائر سے ‘100 ملین بیرل تک’ تیل جاری کیا جائے گا۔ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے گا جو شراکت دار ممالک کے درمیان توانائی اور پیٹرولیم مصنوعات کے تبادلے میں رکاوٹ بن سکتے ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...