بجلی کی طویل بندش پر موریطانیہ کے وزیر اعظم مستعفی

 بجلی کی طویل بندش پر موریطانیہ  کے وزیر اعظم مستعفی

نواکشوط (اے ایف پی)موریطانیہ کے وزیراعظم مختار ولد اجے نے استعفیٰ پیش کر دیا۔ سرکاری میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ بجلی کی دو تنصیبات میں آتشزدگی کے واقعے کی تحقیقات پر مبنی ایک سخت رپورٹ سامنے آنے کے بعد کیا گیا۔۔۔

 جس کے نتیجے میں دارالحکومت کے بعض علاقوں میں کئی روز تک بجلی بند رہی۔مختار ولد اجے کا استعفیٰ دو سال سے زائد عرصے تک عہدے پر فائز رہنے کے بعد سامنے آیا۔ اس سے ایک روز قبل صدر محمد ولد شیخ الغزوانی کو ایک رپورٹ پیش کی گئی تھی، جس میں اگست کے دوران پیش آنے والے آتشزدگی کے واقعات کی متعدد وجوہات اور خامیوں کی نشاندہی کی گئی تھی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...