یو اے ای کے قریب بحری جہاز پر پروجیکٹائل حملہ، آگ بھڑک اٹھی
ابوظہبی (دنیا نیوز)متحدہ عرب امارات کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والے پروجیکٹائل کے حملے میں بحری جہاز میں آگ لگ گئی ۔
برطانوی میری ٹائم ایجنسی کے مطابق بحری جہاز کو الجزیرہ کے مغرب میں 13 ناٹیکل میل کے فاصلے پر نشانہ بنایا گیا،حملے کے بعد جہاز میں آگ بھڑک اٹھی جس پر عملے نے قابو پالیا، واقعے میں جہاز کے عملے کی صورتحال، ممکنہ نقصان اور سمندری ماحول پر پڑنے والے اثرات سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آسکیں،تحقیقات جاری ہیں جبکہ متعلقہ علاقے سے گزرنے والے بحری جہازوں کو محتاط رہنے اور حفاظتی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments