مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب

مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب

دوبارہ جارحیت کی گئی تو بھرپور اور حیران کن جواب دیا جائیگا:نو منتخب وزیر دفاع امریکی تجاویز کا جائزہ لے رہے ، مذاکرات کیلئے شرائط پوری کرنا ہونگی :عراقچی

تہران،واشنگٹن(نیوز ایجنسیاں)ایران کی پارلیمنٹ نے مہرداد اخلاقی کو وزیر دفاع اور مسلح افواج کی لاجسٹکس کا نیا وزیر منتخب کرلیا۔ ان کے حق میں 237 جبکہ مخالفت  میں 15 ووٹ ڈالے گئے ۔نئے ایرانی وزیر دفاع نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف دوبارہ جارحیت کی گئی تو بھرپور اور حیران کن جواب دیا جائے گا۔ اگر واشنگٹن نے ایران کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائی شروع کی تو امریکا اور مشرق وسطیٰ میں اس کے اتحادیوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔ اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیر دفاع نے کہا کہ عوام مطمئن رہیں، مخالفین غالباً ایران پر حملے کی جرأت نہیں کریں گے ۔ اگر امریکا نے حملہ کیا تو اسے خود بھی اور پورے خطے کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ا مریکی تجاویز کا جائزہ لے رہے ، تہران نے اب تک امریکا کی تازہ ترین تجویز کا جواب نہیں دیا تاہم شرائط پوری ہونے پر مذاکرات شروع ہو سکتے ہیں، عباس عراقچی نے اوآئی سی وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے قطر کے ذریعے 7 روزہ ٹھوس منصوبہ پیش کیا، اب فیصلہ امریکا کے ہاتھ میں ہے ۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکا ایران کے خلاف جنگ میں بعض پہلوؤں سے فیصلہ کن کامیابی حاصل کرچکا ہے اور ایران کے جوہری پروگرام کو تباہ کردیا گیا ہے تاہم واشنگٹن اب تہران سے طویل مدت کے لیے قابلِ تصدیق ضمانت چاہتا ہے کہ وہ اپنا جوہری پروگرام دوبارہ بحال نہیں کرے گا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...