تائیوان کا 16چینی بحری جہاز واپس بھیجنے کا دعویٰ، سمندری مداخلت کا الزام

 تائیوان کا 16چینی  بحری جہاز واپس بھیجنے کا  دعویٰ، سمندری مداخلت کا الزام

تائی پے (اے ایف پی)تائیوان نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے ساحلی محافظوں نے سمندری حدود میں مداخلت کی کارروائیوں میں شریک چین کے 16 بحری جہازوں کو واپس جانے پر مجبور کردیا۔

تائیوان کے کوسٹ گارڈ(صفحہ5بقیہ نمبر30) کے مطابق چینی ساحلی محافظوں اور ماہی گیری کے جہازوں نے تائیوان کے مرکزی جزیرے اور متنازعہ جزیرہ پراٹاس کے اطراف بیک وقت سرگرمیاں انجام دیں۔واضح رہے بیجنگ تائیوان کو اپنا حصہ قرار دیتا ہے اور اسے اپنے ساتھ ملانے کیلئے طاقت کے استعمال کی دھمکی بھی دے چکا ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...