البانیہ :یونیورسٹیز کی بھاری فیسوں کیخلاف مظاہروں کا چھٹا روز
مظاہرین نے عمارتوں کے شیشے توڑے ،پولیس پر پتھراؤ ، آتش گیر مواد پھینکا وزیراعظم راما کا مستعفی ہونے سے انکار، احتجاج بیرونی عناصر کی کارروائی قرار
تیرانا (اے ایف پی)البانیہ میں حکومت مخالف پرتشدد مظاہرے چھٹے روز میں داخل ہوگئے ، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔ دارالحکومت تیرانا میں سینکڑوں افراد نے وزارت تعلیم کے باہر احتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم ایڈی راما سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین یونیورسٹیوں کی ناقص سہولیات، بھاری فیسوں اور بدعنوانی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ مظاہرین نے سڑکوں پر کوڑے دان جلائے ، عمارتوں کے شیشے توڑے اور پولیس پر پتھراؤ سمیت آتش گیر مواد پھینکا۔ وزیراعظم راما نے ویڈیو خطاب میں استعفے کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے احتجاج کو بیرونی عناصر کی کارروائی قرار دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments