روس پر پابندیاں اور محصولات 60 روز کیلئے مؤخر کیا:امریکا

روس پر پابندیاں اور محصولات 60 روز کیلئے مؤخر کیا:امریکا

اس دوران ان اقدامات کا عالمی معیشت پر اثرات کا جائزہ لینگے :امریکی وزیر خارجہ اسرائیل آبادکاروں کی جانب سے تشدد روکنے کیلئے اقدامات کرے :مارکو روبیو

 

واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ روس پر پابندیاں اور محصولات 60 روز کیلئے مؤخر کیا، صدر ٹرمپ کی جانب سے پابندیاں میں عارضی نرمی کا فیصلہ کیا گیا ۔ اس دوران ان اقدامات کے عالمی معیشت اور امریکی معیشت پر ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔ روبیو نے جوائنٹ بیس اینڈریوز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ صدر ٹرمپ نے 60 روزہ مہلت اسی لیے دی ہے تاکہ اقتصادی اقدامات کے نتائج کا بہتر اندازہ لگایا جاسکے ۔امریکی وزیر خارجہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں امریکی خاتون فوٹو جرنلسٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ علاقے میں تشدد کے واقعات روکنے کے لیے موثر اقدامات کرے ۔ صحافی ہیڈی لیون پر حملے کی تصاویر اور سامنے آنے والی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے ۔ واشنگٹن پوسٹ سے وابستہ فوٹو جرنلسٹ فلسطینیوں کی سالانہ زیتون کی فصل کی کٹائی کی کوریج کررہی تھیں، جسے اسرائیلی آبادکاروں نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...